عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مال روڈ سے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کر تے ہوئے دھرنا ختم کر ر ہیں ،ہم نواز شریف کی طرح گالی دینے والے نہیں بلکہ ہم عدلیہ کا احترام کر تے ہیں ہمارا اگلا احتجا ج فیصل آباد میں ہو گا۔ دنیا میں کوئی قوت نہیں کہ جو شہداء کے ورثاء کو انصاف سے روک سکے کیونکہ ان مظلوموں کے ساتھ صرف اور اللہ پاک کی ذات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ کسی کی دولت ان شہداء کے ورثا ء کو خرید سکی ہے نہ ہی ا ن کو ان کے موقف سے ہٹا سکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو اللہ کے بھکاری ہیں اور میں نے اللہ کے گھر میں شہدا ء کے لئے انصاف کی بھیک مانگی تھی اور ہم انصاف اور قصاص لے کر رہیں گے ۔

مزید :

قومی -