30لاکھ لائیکس،اوباما کی ٹویٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

30لاکھ لائیکس،اوباما کی ٹویٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
30لاکھ لائیکس،اوباما کی ٹویٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

  



واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی تصویر نے 30لائیکس لے کر نیا ریکاڈ قائم کردیا ہے۔

فلپائن ، پولیس نے32 مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کردیا، 107 گرفتار

عرب ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باراک اوبامانے ٹویٹ میں جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی جانے والی اس ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ مرتبہ 'لائیک' کیا جا چکا ہے۔ٹویٹ میں لگائی گئی تصویر 2011 میں ان کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے لی تھی جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...