احتساب کا قانون چیلنج کرنے والے اس میں خرابی بتائیں: سعید غنی

احتساب کا قانون چیلنج کرنے والے اس میں خرابی بتائیں: سعید غنی
احتساب کا قانون چیلنج کرنے والے اس میں خرابی بتائیں: سعید غنی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ احتساب کا قانون چیلنج کرنے والے اس میں خرابی بتائیں۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایک ہی جرم کے خلاف 2 اداروں کا کام کرنا عجیب بات ہے جبکہ سندھ میں اینٹی کرپشن ادارہ احتساب کمیشن کی جگہ لے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ سے پہلے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بن چکا ہے لیکن تحریک انصاف سندھ میں نیب کو قائم رکھنا چاہتی ہے۔ اینٹی کرپشن کا سربراہ سپیکر کو رکھا گیا ہے اوراگر اپوزیشن کو سپیکر پر اعتراض ہے تو رائے دیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

مزید : کراچی


loading...