بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ کی 4سال بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک بار پھر واپسی

بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ کی 4سال بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک بار پھر واپسی
بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ کی 4سال بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک بار پھر واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بھارتی فاسٹ باؤلر 4 سال بعد ایک بار پھرسے کرکٹ میں واپس آگئے ۔

ڈین جونز پاکستان میں دورہ ورلڈ الیون اور سری لنکا کے دوران کمنٹری کے لئے رضامند
غیر ملکی میڈیاکے مطابق میچ میں سپاٹ فکسنگ کے باعث تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی دنیا میں واپس آگئے،سری سانتھ نے بھارتی یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ نمائشی میچ میں شرکت کی اس موقع پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ کیرالہ کی ہائی کورٹ نے 7 اگست کو بی سی سی آئی کی جانب سے لگائی جانے والی تاحیات پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔واضح رہے کہ 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران سری سانتھ پرسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے تھے جس کے بعد بی سی سی آئی کی ڈسلپنری کمیٹی نے 13 ستمبر کو ان پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

مزید :

کھیل -