سیاسی پارٹیوں سے بادشاہت کا خاتمہ لازمی، تحریک انصاف میں پیسے کی بنیاد پر عہدے دئیے جاتے ہیں: اکبر ایس بابر

سیاسی پارٹیوں سے بادشاہت کا خاتمہ لازمی، تحریک انصاف میں پیسے کی بنیاد پر ...
سیاسی پارٹیوں سے بادشاہت کا خاتمہ لازمی، تحریک انصاف میں پیسے کی بنیاد پر عہدے دئیے جاتے ہیں: اکبر ایس بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے باغی رہنما ءاکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی جماعتیں آزاد نہیں ہوں گی تب تک ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، سیاسی جماعتوں کو ادارہ بنانا چاہیے، عمران خان تحریک انصاف کے بادشاہ بنے ہوئے ہیں ، انہیں جو جتنا زیادہ پیسہ دیتا ہے اسے پارٹی میں اتنا ہی بڑا عہدہ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی چیرمین سرمایہ داروں کے درمیان گر چکے ہیں۔

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پش پشت ڈال کر بھارت کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کئے جا سکتے: خواجہ آصف

نجی ٹی وی کے پروگرام ” آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے باغی  رہنماءاکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں نواز شریف کے بعد مریم، کلثوم نواز اور پیپلز پارٹی میں بلاول کو لایا جا رہا ہے جبکہ عمران خان تحریک انصاف کے بادشاہ ہیں ان کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی سب سے بڑا فراڈ تھے اگر یہی صورت حال جاری رہی تو ہم اور ہمارا ملک ہمیشہ اسی سرکل کے اندر پستے رہیں گے عمران خان عدالتوں کے بھگوڑے ہیں انہوں نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی بجائے احتساب کو ختم کر دیا جبکہ صوبے میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ عمران خان کا پاکستان میں صاف ستھری سیاسی کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہو رہا ہے وہ آج پھر خو دکو قانون سے بچانے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے2 نمبر پارٹی انتخابات کرائے اور اپنے من پسند لوگ سامنے لائے۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانی رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں اور پی ٹی آئی چیئر مین کی پالیسیوں سے اختلافات کے بعد انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -