پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر کرکٹر عمر اکمل کے الزامات ،ہیڈکوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر کرکٹر عمر اکمل کے الزامات ،ہیڈکوچ نیشنل ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر کرکٹر عمر اکمل کے الزامات ،ہیڈکوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمر اکمل کے مکی آرتھر کے الزامات کے بعد ہیڈکوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی مشتاق احمد بھی سامنے آگئے ،ان کا کہنا تھا کہ جب عمر اکمل اور مکی آرتھر کے درمیان بات چیت ہو رہی تھی تو میں اس وقت وہاں موجود تھا ،مکی آرتھر نے عمر اکمل کو سمجھایا کہ آپ ایک فٹنس ٹیسٹ میں نہیں سات بار فیل ہو چکے ہیں ۔آپ کو اپنی فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑحیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی گالیوں والی بات میں کوئی سچائی نہیں ،ان کامزید کہناتھا کہ میں نے بھی عمر اکمل کو سمجھایا تھا کہ اپنی فٹنس اور پر فارمنس پر توجہ دو۔
واضح رہے اس سے قبل عمر اکمل نے نجی ٹی وی سماءپر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے الزامات پر قائم ہیں اور قرآن پاک پرہاتھ رکھ کر اس معاملے پر قسم کھانے کو بھی تیا ر ہیں۔

مزید :

کھیل -