سری لنکا کو ٹیسٹ میں شکست، انوشکا شرما کوہلی سے ملنے کولمبو پہنچ گئیں

سری لنکا کو ٹیسٹ میں شکست، انوشکا شرما کوہلی سے ملنے کولمبو پہنچ گئیں
سری لنکا کو ٹیسٹ میں شکست، انوشکا شرما کوہلی سے ملنے کولمبو پہنچ گئیں

  



کولمبو(آئی این پی)سری لنکاکو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد ویرات کوہلی کی خوشی اس وقت ڈبل ہوگئی جب بالی ووڈ کی معروف ادارکارہ اوران کی دیرینہ دوست انوشکاشرما بھارتی کپتان کو ملنے کیلئے کولمبو پہنچ گئیں۔

کینڈی ٹیسٹ، بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور 171 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کوٹیسٹ سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کرنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مسلسل کومبارکبادی مل رہی ہیں جبکہ ویرات بھی تاریخ بنانے کے بعد کافی خوش ہیں،ان کی اس خوشی میں تب اور اضافہ ہو گیا جب انوشکا شرما ان سے ملنے سری لنکا جا پہنچیں۔ویرات اور انوشکا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں سری لنکا میں مداحوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ تصویر میں بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری بھی ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں بھارتی ٹیم کے کسی ٹور پر انوشکا شرما ویرات کوہلی سے ملنے گئی ہوں اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ٹور پر بھی دونوں امریکا میں ملاقات کرچکے ہیں۔ اورآئی پی ایل سمیت ٹیم کے متعدد میچز میں انوشکا ویرات کوہلی کو سپورٹ کرتی نظرآتی ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور 171 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

مزید : کھیل