زرداری حکومت کے خاتمے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ، نوازشریف وزارت عظمیٰ نہیں سیاسی استحکام چاہتے ہیں:احسن اقبال

زرداری حکومت کے خاتمے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ، نوازشریف وزارت عظمیٰ نہیں ...
زرداری حکومت کے خاتمے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ، نوازشریف وزارت عظمیٰ نہیں سیاسی استحکام چاہتے ہیں:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کوئی ایساکام نہیں کیا جس سے زرداری صاحب کی حکومت ختم ہو ، نوازشریف وزارت عظمیٰ کیلئے نہیں بلکہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے جدوجہد چاہتے ہیں،ہمیں اپنی حکومت چلانے کیلئے کسی پارٹی کے اتحاد کی ضرورت نہیں ہے مگر ملک کیلئے ہم سمجھتے ہیں اتحاد بہتر ہے ، اگر اگلے الیکشن کے بعد بھی خدانخواستہ دھرنے شروع ہوگئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا ، ہم چاہتے ہیں اگلا الیکشن اتنا شفاف ہو کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام آیا تو وہ ہم سے آگے نکل گیا ، افغانستان میں بھی سیاسی استحکام آچکا ہے اگر اسی طرح چلا تو وہ بھی ہم سے آگے نکل سکتا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں استحکام لانا ہے ، ہمیں اپنی حکومت چلانے کیلئے کسی پارٹی کے اتحاد کی ضرورت نہیں ہے مگر ملک کیلئے ہم سمجھتے ہیں اتحاد بہتر ہے ، اگر اگلے الیکشن کے بعد بھی خدانخواستہ دھرنے شروع ہوگئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا ، ہم چاہتے ہیں اگلا الیکشن اتنا شفاف ہو کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے ٹیک آف کر چکے ہیں اور وزیراعظم اس میں خاص دلچسپی رہے ہیں ، ہم انشاء اللہ اس منصوبے کو ہر صورت تکمیل تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے پچھلے دور حکومت میں کوئی ایساکام نہیں کیا جس سے زرداری صاحب کی حکومت ختم ہو ، نوازشریف متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں اب وزارت عظمیٰ نہیں چاہیے بلکہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے جدوجہد چاہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -