ترکی کا ترک نسل کے بلقانی باشندوں کو استثنائی بنیادوں پر شہریت دینے کا اعلان

ترکی کا ترک نسل کے بلقانی باشندوں کو استثنائی بنیادوں پر شہریت دینے کا اعلان
ترکی کا ترک نسل کے بلقانی باشندوں کو استثنائی بنیادوں پر شہریت دینے کا اعلان

  



انقرہ(آئی این پی )ترکی نے ترک نسل بلقانی باشندوں کواستثنائی بنیادوں پرترک شہریت دینے کااعلان کر دیا ۔

امریکانے حزب المجاہدین کودہشتگردتنظیم قراردیدیا

ترک میڈیا کے مطابق اس نئے قانون کے تحت بے وطن بالخصوص مغربی تھریس سمیت دیگر بلقانی ممالک میں بسے ترک نسلی افراد کو ترکی میں رہائش کاحق حاصل ہو سکے گاجبکہ اس سلسلے میں ترکی کی حکومت نے بعض شرائط وضع کی ہیں جن کی رو سے یونان،بلغاریہ،مقدونیہ،البانیہ،بوسنیا اور کوسوو کے ترک نسل شہریوں کو اس سہولت کے حصول کیلئے ترکی میں مقیم اپنے قریبی رشتے داروں کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے اپنے کوائف متعلقہ محکمے میں جمع کروانا ہونگے۔واضح رہے کہ اس قانون کا اطلاق 30 مئی 2018 تک ہے جس کی اجرت صرف دس ترک لیرے ہوگی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...