وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی بیٹی کے خلاف سیاسی مخالفین نے بے بنیاد خبر شائع کرائی،شوہر نے طلاق کی خبر کی بھی تردید کردی

وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی بیٹی کے خلاف سیاسی مخالفین نے بے بنیاد خبر ...
وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی بیٹی کے خلاف سیاسی مخالفین نے بے بنیاد خبر شائع کرائی،شوہر نے طلاق کی خبر کی بھی تردید کردی

  



بہاولپور (ویب ڈیسک) مقامی اخبار رونامہ خبریں نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی شادی شدہ بیٹی نے بچوں سمیت ہندو مذہب اختیار کر لیا اور اپنے شوہر سے بھی طلاق لے لی ،تاہم   آج شائع ہونے والی خبر ریاض حسین پیرزادہ کے رشتے داروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیر پور ٹامیوالی کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے خلاف سیاسی اور من گھڑت خبر شائع کی گئی ہے، اہل علاقہ نے خبر شائع ہونے پر غصہ کا اظہارکیا جبکہ ریاض حسین پیرزادہ کے داماد کا کہنا ہے کہ  میر ی بیوی سے علیحدگی نہیں ہوئی بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہوں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق خیرپور ٹامیوالی انجمن تاجران کے صدر میاں تجمل حسین پنوار اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ نواز خان عباسی و کونسلرز جاوید اختر بابو، نیواز خان عباسی، سابق سٹی ناظم رانا عبدالجلیل خان، عرفان طالب، غلام قادر، محمد احسان لاکھا، حافظ بلال، محمد عبداللہ، محمد اشرف وغیرہ نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کے خلاف لاہور اسلام آباد سے شائع ہونےو الی خبر پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے خلاف سیاسی من گھڑت پروپیگنڈا ہے، یہ خبر اخلاقیات سے گری ہوئی اور بے بنیاد ہے ۔

مزید خبریں:نوازشریف کی زیرصدارت2 اجلاس، این اے120 کے لئے حمزہ شہباز کی ٹیم پر انحصار کرنے کی بجائےنئی حکمت عملی، پرویز ملک کنوینر ہونگے، رابطہ عوام مہم جاری رہے گی

دوسری جانب وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے داماد میاں رسم پیرزادہ نے بتایا کہ میری بیوی سعدیہ بتول نے مذہب ا سلام کو نہیں چھوڑا، وہ مذہبی قسم کی خاتون ہیں اور دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتی ہے، اس نے اب تک 2 عمرے، ایک حج اور 10 بار زیارتیں کیہیں۔ ایسی مذہبی خاتون دین اسلام کو چھوڑ کر ہندو مذہب کیسے اختیار کرسکتی ہے۔ انہوں نے  بتایا میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ میرا بڑا بیٹا عابد علی میرے پاس رہتا ہے درمیانہ بیٹا ہالینڈ میں زیر تعلیم ہے اور چھوٹا بیٹا اسلام آباد سے او لیول کرکے آگے پڑھ رہا ہے جبکہ بڑی بیٹی اسلام آباد کی معروف یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور چھوٹی بیٹی میڈیکل کے آخری سال میں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا میری شادی شدہ زندگی کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔ میری بیوی چند روز قبل ہی بچوں سمیت یہاں سے گئی ہے وہ وہاں پر بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں رہ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ہمارا سلسلہ نسب روحانی شخصیت پیر عبداللہ جہانیاں سے ملتا ہے ہم یہاں پر سات سو سالوں سے رہ رہے ہیں ہمارے خاندان کا کوئی فرد ایسا کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

مزید : بہاول نگر