لاس اینجلس امریکہ میں علی ظفر کیلئے ’’ پرائڈ آف پاکستان‘‘کا اعزاز
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو امریکی ریاست لاس اینجلس میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ’’ پرائڈ آف پاکستان‘‘کے اعزاز سے نوازا گیا علی ظفر کو یہ ایوارڈ ان کی بلاک بسٹر فلم ’’طیفا انٹربل‘‘کی دنیا بھر میں کامیاب تشہیری مہم کے حوالے سے دیا گیا ہے۔اس موقع پر پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل اداکار و گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ میرے ہم وطنوں نے دیار غیر میں مجھے جو عزت دی ہے اس کے لئے میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ’’طیفا انٹربل‘‘کی کامیابی نے میرے حوصلے بلند کئے ہیں میں مستقبل میں مزید بہتر کام سے اپنے ملک کا نام روشن کروں گا۔’’ پرائڈ آف پاکستان‘‘کا ایوارڈ ملنا بہت بڑی عزت کی بات یہ تو سب جانتے ہیں کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوتے ہیں۔ پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے پرفارم بھی کیا۔