گرینڈ برائیڈل،فیشن اینڈ میوزیکل شو ،معروف شخصیات کی شرکت
حسن عباس زیدی
لاہور کے مقامی ہوٹل میں گزشتہ دنوں گرینڈ برائیڈل،فیشن اینڈ میوزیکل شوکا شاندار انعقاد ہواجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس پروگرام میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں عنایت گوندل،حاجی ریاض،رومیساخلیل،میڈم تنویر،ارشد گوندل،ثاقب،راحیلہ طارق،سیمی جی،شاہد بھٹی،حکیم عثمان،زید زی،عظمیٰ اسلم،عابدہ ظفر،ملک یاور اور دیگرکے نام نمایاں تھے ۔اس میگا ایونٹ کے چیف آرگنائزر میاں عثمان تھے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر میاں عثمان نے بتایا کہ میگا برائیڈل بیوٹی ایکسپو کے نام سے منعقد ہونے والے اس شو کو کامیاب بنانے کیلئے میں نے اور میری ٹیم نے بھر پور تیاری کی تھی ۔اس شو میں لاہور کی معروف بیوٹیشنز کی تیار کردہ برائیڈز نے ریمپ پر واک کی اس کے علاوہ معروف گلوکار ناصر بیراج نے اپنی گائیکی سے مہمانوں کو خوب لطف اندوز کیا۔ایک سوال کے جواب میں میاں عثمان نے بتایا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ہم اپنے کام کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کیلئے دن رات محنت کی میں نے کبھی بھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ۔اس پروگرام میں لاہور کی نامور بیوٹیشن مدیحہ اشرف اور مسز شگفتہ اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس پروگرام کی کمپئرنگ کے فرائض اسلم سیماب نے انجام دیئے اسلم سیماب نے اپنے منفرد اندازسے اس میگا ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔مدیحہ اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں اس قسم کے پروگرام بہت کم ہوتے ہیں اس پروگرام کی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ آرگنائزر میاں عثمان کو جاتا ہے وہ ایک پروفیشنل شخصیت ہیں جو اپنا ہر کام قاعدے اور سلیقے سے انجام دیتے ہیں۔مدیحہ اشرف نے مزید کہا کہ میں اس شو کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے ان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مسز شگفتہ اشرف نے کہا کہ شو میں شریک تمام بیوٹیشنز نے اپنی اپنی برائڈز انتہائی شاندار انداز میں تیار کی تھیں یہ ہر لحاظ سے ایک کامیاب اور منفرد پروگرام ہے۔عنایت گوندل،حاجی ریاض،رومیساخلیل،میڈم تنویر،ارشد گوندل،ثاقب،راحیلہ طارق،سیمی جی،شاہد بھٹی،حکیم عثمان،زید زی،عظمیٰ اسلم،عابدہ ظفر،ملک یاور اور دیگرنے بھی ملے جلے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔پروگرام کے اختتام پر ایونٹ میں شریک برائیڈز کو انعام بھی دیئے گئے۔