جسٹس انوارلحق نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس انوارلحق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے ۔قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اس عہدہ کا پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نجی دورہ پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں،ان کی غیر موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس انوار الحق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن گئے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ججز لان میں ہوئی ،جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں جسٹس مامون رشیدشیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان،جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی شرکت کی ،ان کے علاوہ تقریب میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان، سردار طاہر صابر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے افسران بھی شریک ہوئے۔
چیف جسٹس حلف