اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا دورہ دریائے راوی،کٹاؤ کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا دورہ دریائے راوی،کٹاؤ کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر اے سی( سٹی) نے دریائے راوی کا دورہ کیا۔ انہوں نے دریائے راوی سے ملحقہ موزہ جات کا جائزہ لیا۔اے سی( سٹی) نے حاجی کوٹ، شاہدرہ، رکھ شاہدرہ ، جیا موسیٰ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ریونیو، زون ، محکمہ انہار،ریسکیو1122اور دیگر محکموں کے افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ اسی طرح اے سی( شالیمار) نے گاؤں تلواڑہ میں دریائے راوی کے کٹاؤ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پتھر ڈالنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ د ریائے راوی میں فلڈ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
اورتمام محکموں کے درمیان مربوط رابطہ ہے اوردریائے راوی کے بیڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی (سٹی)کی زیر نگرانی میں دریائے راوی کے بیڈ سے خانہ بدوشوں کی جھگیوں کو ہٹانا شروع کر دیا گیا ہے اورابتک ایک تین درجن سے زائد جھگیوں کو دریائے راوی کے بیڈ سے ختم کروا دیا گیا ہے۔