مائیکل ہسی کی بھارتیوں کو فخر زمان سے نمٹنے کیلئے ہدایات

مائیکل ہسی کی بھارتیوں کو فخر زمان سے نمٹنے کیلئے ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(یواین پی) چھ ممالک پر مشتمل ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کو فیورٹ قرار دینے والے سابق آسٹریلین بیٹسمین مائیکل ہسی نے بھارتی بالرز کو پاکستانی بیٹسمین فخرزمان سے نمٹنے کیلئے ہدایات اور مشورے دینا شروع کردیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی باؤلرز 19 ستمبر کو پاکستان کیخلاف میچ کے دوران فخرزمان کو باؤلنگ کرتے ہوئے گیندوں کی رفتار کم رکھیں جس سے ان کے اسٹروک پلے کو قابو کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان جیسے بیٹسمین کے آگے بند باندھنے کیلئے بھارتی بالرز کو موثر انداز اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کرنا ہوگی اور انہیں کوشش کرنا پڑے گی کہ جارحانہ مزاج کے بیٹسمین کو اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ ڈاٹ بالز کھلائی جائیں تاکہ وہ بڑے اسٹروکس کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا دیں۔