او جی ڈی سی ایل میں جشن آزادی شیان شان طریقے سے منایا گیا
لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ایم ڈی او جی ڈی سی ایل زاہد میر ، کمپنی کے اعلی افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل زاہد میر نے کمپنی کے ملازمین کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی تقلید کرنی چاہیے جن کی بے پنازہ قربانیوں سے یہ خطہ ارض پاکستان حاصل ہوا اور آج ہم آزادی کی 71 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔زاہد میر نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے لحاظ سے سب سے بڑی ملکی کمپنی ہے ۔ جو ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت کی حامل کمپنی ہے اور ملک میں توانائی کی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے
۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ ہم اپنے مقررہ اہداف حاصل کر کے تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کریں گے اور اگر ہر فرد اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے تو ملک تیزی سے ترقی کی منزل کی طرف گامزن ہو جائے گا ۔ اس موقع پر او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں سیکورٹی پر معمور ریٹارڈ فوجی جوانوں نے آزادی مارچ کیا اور سلامی پیش کی۔ جشن آزادی کے اس مبارک موقع پر او جی ڈی سی کی بلڈنگ کو خوبصورت جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا ۔ آخر میں ملک کی خوشحالی، او جی ڈی سی ایل کی ترقی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔