ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ شعبہ سے 23 ارب روپے کے محصولات جمع کئے

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ شعبہ سے 23 ارب روپے کے محصولات جمع کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) فیڈر بورڈ آف ریونیو نے یہ دعویٰ کیاہے کہ گذشتہ مالی سال 2018ء4 کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو ((ایف بی آر)) نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے 23 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے گئے ۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت پر ایف بی آر نے 5.2 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں 14 فیصد زائد رہی ہیں۔ اسی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 13.2 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں

جو جائیداد کی خریداری پر وصول کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ایمنسٹی سکیم کے تحت شعبہ سے ٹیکس وصولیوں کی شرح4 8فیصد رہی#/s#

مزید :

کامرس -