ڈیفنس، غیرملکی مساج سینٹر سے 35 سالہ چینی باشندے کی لاش برآمد
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈیفنس بی کے فیز 5 میں واقع ایک غیر ملکی مساج سینٹر سے 35 سالہ چینی باشندہ مردہ حالت میں پایا گیا ہے، پولیس نے چینی باشندے کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چینی باشندے وائی او کی کی لاش کے قریب شراب کی بوتل اور دیگر اشیاء پائی گئی ہیں ۔ چینی باشندے کو قتل کیاگیا یا اس کی ہلاکت طبی ہوئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ چینی باشندے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی وصولی کے بعدفیصلہ سامنے آئے گا جس کی روشنی میں باقاعدہ تفتیش شروع کی جائے گی۔