جناح ہسپتال سے نومولود کے اغوا میں گرفتار ملزمہ کا تعلق منظم گروہ سے نکلا

جناح ہسپتال سے نومولود کے اغوا میں گرفتار ملزمہ کا تعلق منظم گروہ سے نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) جناح ہسپتال سے نومولود بچے کے اغوا میں گرفتار ملزمہ کا ایک منظم گروہ تعلق نکلا ہے۔ ملزمہ اور اس کا گروہ اب تک جناح ہسپتال، سروسز اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال سمیت مختلف پارکوں سے بچے اغوا کر چکے ہیں۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن اسد سرفراز خاں کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگا رام ، میو ہسپتال اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال سمیت مختلف پارکوں سے اغوا ہونے والے بچوں کے مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہے جبکہ ہسپتالوں کے کیمروں اور دیگر آلات سے بھی ملزمان کا سراغ لگا نے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کوثر پروین ابتدائی تفتیش میں سنسی خیز انکشافات کئے ہیں جس میں نومولود بچوں کو ہسپتالوں اور کمسن بچوں کو پارکوں سے اغوا کر کے غیرملکی باشندوں اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر ممالک میں فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھی اور اس میں ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کے کوائف سامنے آ گئے ہیں جس میں نائیجیرین باشندے احمد بلال کی بیوی مہوش کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اوراگلے چند روز میں دیگر ملزمان تک بھی رسائی حاصل کر لی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -