سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر خیبرپختونخوا کے لیے نامزد امیدوار مشتاق احمد غنی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے ۔ 30 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے ۔مشتاق احمد غنی سال 2013کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چوالیس ایبٹ آباد سے آزاد امیدار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے،انہوں نے ن لیگ کے امیدوار عنایت اللہ جدون کو شکست دی،الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،مارچ دوہزار چودہ میں صوبائی کابینہ کا حصہ بنے اور اعلی تعلیم کے وزیر مقررہوئے،انہیں وزیراعلی کا مشیر بھی مقرر کیا گیا ،جولائی دوہزار چودہ میں مشتاق غنی کو اطلاعات کی وزارت کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں ،مشتاق غنی دوہزار اٹھارہ کے جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے انتالیس سے دوبارہ کامیاب ہوئے،مشتاق غنی نے اٹھائیس ہزار چار سو چوبیس ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل ن لیگ کے عنایت اللہ جدون نے انیس ہزار دو سو پینتالیس ووٹ حاصل کئے،مشتاق احمد غنی نے گریجویشن ای ایف ایل یوکے سے مکمل کی جبکہ بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -