جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے ،رانا تنویر

جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے ،رانا تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی چابی عمران خان کے پاس ہے ٗایسا کوئی غیر جمہوری کام نہیں کریں گے جس سے ملکی ترقی متاثر ہو۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا 9 واں الیکشن تھا ،اس سے قبل کسی الیکشن میں اس طرح کی دھاندلی نہیں دیکھی۔ دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے تاکہ پتہ چل سکے دھاندلی ہوئی یا نہیں، یہ مستقبل میں دھاندلی کو روکنے کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کی چابی عمران خان کے پاس ہے، ہم نے دھاندلی کے حوالے سے حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ عمران خان نے اسے تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دھرنے نہیں دیں گے جس طرح ماضی میں تحریک انصاف نے دیئے۔ ملکی ترقی کے کسی بھی پروگرام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
رانا تنویر حسین

مزید :

صفحہ اول -