سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپا ئی کی حالت تشویشناک

سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپا ئی کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپا ئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا ۔جن کی عیادت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ہسپتال پہنچ گئے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپا ئی کی طبیعت خراب ہونے کی قیاس آرائیوں کے بعد وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز ان کی عیادت کیلئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس )پہنچے۔ واجپا ئی جون سے ہی ایمس میں داخل ہیں۔ کچھ عرصہ سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔مودی نے سابق وزیراعظم کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔
اٹل بہاری واجپا ئی

مزید :

صفحہ اول -