کراچی ،بھارتی یوم آزادی پر کشمیر لبریشن سیل نے یوم سیاہ منایا

کراچی ،بھارتی یوم آزادی پر کشمیر لبریشن سیل نے یوم سیاہ منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا جس میں کراچی میں رہنے والے تمام سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں پر مظالم بند کرے اور کشمیریوں کو بھی آزادی کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ کشمیریوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کے بنیادی حقوق پر بھارتی ڈاکہ زنی کو روکے۔ مقررین نے نومنتخب حکومت سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ 70 سال سے کشمیریوں پر جاری مظالم کو روکے گی اور حق آزادی کے کشمیری مطالبہ پر عمل کرے گی۔ خطاب کرنے والوں میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے ممبر سردار نزاکت، پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ذوالفقار، کراچی کے صدر چوہدری ظفر اقبال، مسلم کانفرنس سندھ کے صدر عبدالرشید ڈار، اعجاز ایڈووکیٹ، سکندر فضل، پی ٹی آئی کراچی کے صدر سید طاہر شاہ، انجمن اتحاد وادی کشمیر محمد افضل بٹ، نذیر بٹ، طاہر وانی، کشمیر سینٹر کراچی کے انچارج سردار ساجد محمود، جاوید شاہ ودیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بھارت پر شدید الفظ میں مذمت کی کہ وہ جنوبی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر جاری بریریت بند کی جائے۔ مظاہرے کے آخر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا جوتیوں کے ہار ڈال کر جلایا گیا۔