واسا ناد ہند گان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

واسا ناد ہند گان کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر فیصل ظہور کے حکم پر واسا بلوں کی ادائیگی نہ کر نے والے ڈیفالٹروں کے خلاف کر یک ڈاؤن کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز واسا کی (14) ڈسکنکشن ٹیموں نے یو نین کو نسلز (28)، ( 33)، (34)، (35)، (36)، (48) سمیت شہر(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے مختلف علاقوں میں نادہند گان کے خلاف آپریشن کیا اورمجموعی طور پر 116 صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور منقطع ہو نے والے کنکشنوں میں (51) کمرشل کنکشن بھی شامل ہیں ڈائریکٹر ریکوری میاں عبدالغفور نے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری کو اپنی اپنی حدود میں سر کل انچارجز کی کاکردگی کی روزانہ مانیٹرنگ کر نے خصوصاً بڑے نادہندگان کے خلاف کاروائی تیز کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے واسا ڈیفالٹرز کو بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واسا بلوں کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کی فراہمی و نکاسی آب کی فراہمی کا سلسلہ منقطع کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کریک ڈاؤن