میرٹ پر کانسٹیبل بھرتی نہ کرنے پر متعلقہ کمیٹی سے رپورٹ طلب

میرٹ پر کانسٹیبل بھرتی نہ کرنے پر متعلقہ کمیٹی سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کانسٹیبل بھرتی نہ کرنے کے(بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

خلاف درخواست پرچیئرمین ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی ساہیوال سے17 ستمبرکورپورٹ اورجواب طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ساہیوال کے طاہرشریف نے درخواست دائرکی تھی کہ اس نے کانسٹیبل بھرتی کے لئے آسامیاں مشتہرہونے پردرخواست دی اورجسمانی پیمائش کے بعددوڑ،تحریری امتحان اورانٹرویومیں بھی کامیابی حاصل کی لیکن میرٹ لسٹ میں اس کانام شامل کرنے کی بجائے میرٹ میں اس سے کم نمبرلینے والوں کوشامل کرلیاگیاہے اوراس کو غلط طورپرنظرانداز کردیاگیاہے اس لئے بھرتی کرنے کاحکم دیاجائے۔
رپورٹ طلب