ڈاؤ یونیورسٹی میں ہیپینس ورک آؤٹ پر پروگرام

ڈاؤ یونیورسٹی میں ہیپینس ورک آؤٹ پر پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہمیشہ سچائی کی متلاشی رہتی ہے، سچ بولنے سے خوشی خود ہی مل جاتی ہے جبکہ جھوٹ رنج و غم سمیت دیگر نفسیاتی و جسمانی عوارض میں مبتلا کرتاہے، یہ بات انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے آراگ آڈیٹوریم میں منعقدہ لیکچر "ہیپی نس ورک آؤٹ2018 "میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں بطور مہمان مقرر سہیل زندانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے حصول کے لیے ہمیں اپنی سوچ کے محور کو تبدیل کرنا ہوگا، کیونکہ اپنی ذاتی زندگی میں ہم اپنا آج کل پر قربان کر دیتے ہیں، بلکہ کرنا یہ ہوگاکہ آج کی خوشیوں کا لطف لیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم انجانے خوف کا شکار رہ کر ہر وقت خوفزدہ اور پریشان رہتے ہیں، جس کی وجہ سے زندگی میں پریشانی اپنی مستقل جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے، اس سے چہرے کے زاویے خراب رہنے لگتے ہیں،انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر کا م کو محنت کے ساتھ کرنے کے ساتھ" مثبت" سوچ زندگی میں خوشیوں اور خوشحالی کا سبب بنتی ہیں۔