ڈیرہ ،المعز شوگر ملز کے سکریپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)المعز شوگرمل میں سکریپ میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابوپالیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق المعز شوگرمل کے ایک حصے میں پڑے سکریپ کو اچانک آگ لگ گئی جس کا دھواں دوردور سے دکھائی دے رہاتھا ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی فائرویکلز اورمل انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں تاہم تیز ہوا کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیداہوئی ۔ بڑی تگ ودو کے بعدآگ پرقابوپالیاگیا۔
Back to Co