پشاور میں جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی

پشاور میں جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں سول سوسائٹی کی طرف سے ایک موٹرسائیکل ریلی کا انعقادکیاگیا جو کہ مفتی محمودہسپتال سے شروع ہوکرموسمیات روڈ پر ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی ریلی مفتی محمود ہسپتال سے شروع ہوئی جس میں ڈ یرہ اسماعیل خان کی عوام نے اظہاریکجہتی اوروطن سے محبت کا اظہارکرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ ڈیرہ کے عوام نے اس سال 14اگست کوبھرپورطریقے سے منایا، لوگوں نے پاک فو ج کاشکریہ اداکیا اوران کے حق میں پاک آرمی اورپاکستا ن زندہ باد کے نعر ے لگائے اوراس حوالے سے پاک آرمی کی شجر کاری مہم کی بھی تعریف کی گئی جوکہ دولاکھ پودے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے لیے تحفہ ہیں۔ پاک فوج کی سرسبز وشاداب مہم کے ذریعے یہ پودے لگائے جائیں گے اوراس شجر کاری مہم کاآغازعاطف شہید پارک میں ہوچکاہے۔