خیبر میں بجلی ٹرانسفارمر چوری کی وار داتوں میں اضافہ

خیبر میں بجلی ٹرانسفارمر چوری کی وار داتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نامہ نگار) حتحصیل باڑہ میں بجلی ٹرانسفارمرز کی چوریاں اور بجلی کے کمبوں کو کاٹ کر تار چوری کرنے کے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے عوام پریشان کوئی فریاد سننے والا نہیں۔ چوری رات کے وقت کی جاتی ہیں اور ٹرانسفارمر سے صرف اس کا کوئل چوری کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی مہارت سے نکالی جاتی ہیں۔انتظامیہ مکمل خاموش ہیں تین سال پہلے باڑہ پریس کلب کا ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعد تاحال چور وں کو نہ پکڑا جاسکا۔جس کے بعد سیکورٹی فورس اور خاصہ دارفورس کے مشترکہ پوسٹ کے اندر ٹرانسفامر سے اپنے چیب خرچ سے پریس کلب کی بجلی بحال کرنے کے لیے خریداگیابجلی کا تار بھی رات کی تاریکی میں کاٹ کر چوری کیا گیا۔14 اور 15 اگست کی درمیانی شب کارخانوں کے لیے نیا لگانے والی لائن کے لیے نصب شدہ کمبے کو کاٹ کر گرادیا گیا لیکن چور اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکے مین روڈ پر نصب 4 کمبے کاٹ کر گرا چکے ہیں انتظامیہ سے پتہ کرنے پر بتایا گیا کی تفتیش کی جارہی ہیں جلد چوروں کو گرفتا کیا جائے گا ۔ اخر ی اطلاعات تک کسی کے خلاف کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔