روسی صدر شمالی کوریائی لیڈر سے جلد ملاقات چاہتے ہیں،میڈیا رپورٹ

روسی صدر شمالی کوریائی لیڈر سے جلد ملاقات چاہتے ہیں،میڈیا رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ (آن لائن)شمالی کوریا کے میڈیا نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، چیئرمین کم جونگ اْن کے ساتھ جلد از جلد ملاقات کرناچاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں کے لیڈروں کو رواں برس جون میں ولاڈی ووسٹک فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ایسٹرن اکنامک فورم گیارہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا یہ دونوں لیڈر اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر نے شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر کم جونگ اْن کو جو پیغام بھیجا ہے، اْس میں بھی ملاقات کی دعوت کا اعادہ کیا گیا ہے

Back to Conversion Tool

مزید :

عالمی منظر -