انسٹا گرام پر موجود فرضی اکاؤنٹس کے پیچھے حماس ہے، اسرائیلی فوج

انسٹا گرام پر موجود فرضی اکاؤنٹس کے پیچھے حماس ہے، اسرائیلی فوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ’انسٹا گرام‘ پر موجود فرضی اکاؤنٹس کے پیچھے اسلامی تحریک مزاحمت ہے۔اسرائیلی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ خبر میں کہا گیا ہے کہ حماس سوشل میڈیا کے ذرائع کو استعمال کرکے اسرائیلی فوج کے موبائل فون نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ کوئی ایک ماہ قبل اسرائیل کی سائبر انفارمیشن سیکیورٹی کے حکام نے فوجیوں کی پروفائل کے ذریعے حماس کی فوجیوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل فوج نے’ٹوٹا دل‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی تھی جس کے تحت حماس کے سوشل میڈیا پر موجود فرضی اکاؤنٹس بند کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -