گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مشاورت کے بعد کل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی آج سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے ۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور گورنر شپ سے استعفیٰ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ گزشتہ روز (بدھ کو ) اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے پی ٹی آئی کو انتخابات میں اکثریت ملتے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔