یوم آزادی پر فیصل مسجد کے گراﺅنڈ میں پاکستانیوں کا پھیلایا گیا گند ، سب لوگ سوشل میڈیا پر باتیں کرتے رہ گئے لیکن اس نوجوان نے ایسا کام کردیا کہ سب کے دل جیت لیے

یوم آزادی پر فیصل مسجد کے گراﺅنڈ میں پاکستانیوں کا پھیلایا گیا گند ، سب لوگ ...
یوم آزادی پر فیصل مسجد کے گراﺅنڈ میں پاکستانیوں کا پھیلایا گیا گند ، سب لوگ سوشل میڈیا پر باتیں کرتے رہ گئے لیکن اس نوجوان نے ایسا کام کردیا کہ سب کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم آزادی پر پاکستانیوں نے اس بھرپور طریقے سے جشن منایا کہ پارکس گندگی سے بھردیے۔ وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد بھی جشن آزادی منانے والوں سے بھری رہی اور اس دوران مسجد سے ملحقہ گراﺅنڈ لوگوں کے لیے پکنک سپاٹ بن گیا جہاں اتنا گند پھیلایا گیا کہ ہریالی کم اور کچرا زیادہ نظر آنے لگا۔
سوشل میڈیا پر فیصل مسجد کے گراﺅنڈ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے جشن آزادی منانے والوں کو خوب کوسنے دیے لیکن باتوں سے آگے کوئی نہیں بڑھا۔

سب لوگ سوشل میڈیا پر صفائی کی عادت نہ اپنانے کے فعل کی مذمت کرتے رہے لیکن طارق خٹک نامی اس نوجوان نے اپنے دوستوں کو اکٹھا کیا اور فیصل مسجد پہنچ گیا۔

طارق خٹک نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر فیصل مسجد کے گراﺅنڈ سے سارا کچرا چنا اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔ طارق خٹک نے ان تصویروں کے ساتھ لکھا ’نیا پاکستان میں نئے پاکستانی بنو ، خدا کا خوف کریں اور انسان بن جائیں‘۔