بااثر زمینداروں کے ہاتھوں زیادتی اور تشدد کے شکار خواجہ سراءکا ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج، پولیس مک مکا کرچکی: کرن

بااثر زمینداروں کے ہاتھوں زیادتی اور تشدد کے شکار خواجہ سراءکا ملزمان کی ...
بااثر زمینداروں کے ہاتھوں زیادتی اور تشدد کے شکار خواجہ سراءکا ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج، پولیس مک مکا کرچکی: کرن

  

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)تھانہ مانانوالہ کے علاقہ لاگر میں با اثر زمیندارو ں کے ہاتھوںزیادتی اور مزاحمت پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے خواجہ سراءنے انصاف نہ ملنے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ دنوں خواجہ سرا ءکرن کو با اثر زمیندار پپو اور مان ایک تقریب میں ڈانس کے بہانے بلا کر مانانوالہ کی حدود میں واقع اپنے ڈیرہ پر لے گئے جہاں رات بھر ڈانس کراتے رہے اور رات گئے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ مزاحمت پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔ متاثرہ خواجہ سرا جان بچا کر جب تھانہ مانانوالہ پہنچا تو درخواست دینے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔متاثرہ خواجہ سراءکے مطابق پولیس با اثر ملزمان سے مبینہ طور پر مک مکا کرچکی اور انہیں گرفتار کرنے کو تیار نہیں۔

دوسری طرف مجھے ملزمان کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اگر آئندہ 24گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی تو ضلع بھر کے خواجہ سراءڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں جو تھانہ مانانوالہ پولیس کے خلاف کارروائی سمیت زیادتی و تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے با اثر ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ