قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ضلع عمرکوٹ کے زیراہتمام "پاکستان ہم سب کی پہچان "کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ضلع عمرکوٹ کے ...
قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ضلع عمرکوٹ کے زیراہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) پاکستان کو ایک جدید اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آزادی ایک عظیم نعمت خداوندی ہے قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ملک میں فرقہ واریت لسانیت عصبیت کے خاتمے کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق عمرکوٹ کےصدر شوکت ادیپوری کا "پاکستان ہم سب کی پہچان" سیمینار اور ریلی سے خطاب تفصیلات کےمطابق غوثیہ نرسری پارک میں جشن آزادی کے سلسلے میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ضلع عمرکوٹ کے زیراہتمام "پاکستان ہم سب کی پہچان "کے عنوان سے ایک شاندار سیمینار اور جشن آزادی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے "NCIHP"ضلع عمرکوٹ کے صدرشوکت ادہیپوری صوفی اعظم اختر ناشاد ہوت چند وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت خداوندی ہے پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پرحاصل کیا گیا پاکستان کو ایک جدید اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا یوم آزادی ہمیں اتحاد اخوت بھائی چارے اور محبت کا درس دیتی ہے ہماری شناخت پاکستان سے ہے۔

شوکت ادیپوری سید ریحان شبیر اور دیگر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں لسانیت عصبیت فرقہ پرستی کے خاتمے کےلیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا آزادی ایک بہت بڑی نعمت خداوندی ہے آزادی کی قدروقیمت وہ قومیں جانتی ہے جو آج آزادی کےلیے جہدوجہد اور اپنی قربانیاں دےرہی ہے صوفی اعظم ،ناصر بھگوان داس لوہانہ نےکہاکہ نوجوان مستقبل کے معمار ہے ہر شخص پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے سیمینار میں"NCIHP"عمرکوٹ کے ضلعی صدر حاجی مجیب کے کے کی بھابی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گی اور جشن آزادی کے حوالے سے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کےبیان کی شدید مذمت کی گی قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ضلع عمرکوٹ کے اراکین نے جشن آزادی ریلی نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں سماجی شہری رہنماؤں نے شرکت کی پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی .