ضلع عمرکوٹ میں مون سون اور یوم آزادی کی مناسب سے شجرکاری مہم کا آغاز
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) ضلع عمرکوٹ میں مون سون اور یوم آزادی کی مناسب سے شجرکاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے ضلع میں ی2.5 لاکھ سے زیادہ مختلف پودے لگائے جائیں گے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے آج گورمینٹ ڈگری بوائیز کالیج میں پودے لگانے کے بعد کیا ، انہوں نے کہا کہ شجر کاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی زریعہ ہے اور درخت صحت مند ماحول کا تحفظ کرتے ہیں اور شدید گرمی ، سیلاب سے بچاؤ کے لیے شجرکاری مہم اہمیت کی حامل ہو گئی ہے اور گرمی کی شدت کی ایک بڑی وجہ بے درے درختوں کی کٹائی اور ہم سب کو اس عمل کو روکنے کے لیے اپنا مسبت کردار ادا کرنا ہو گااگر آج ہم اس کے لیے کام کریں گے آنے والے وقت میں لوگ اس فائدہ اٹھائے گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے طالب علم اور نوجوان ضلع کے شہروں میں شجرکاری مہم دلچسپی کے ساتھ چلا رہے ہیں اور وہ قابل تحسین ہے اور ان کی حوصلا افزائی ضرور ہونا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں شجرکاری مہم میں چوراؤں ، تعلیمی ادارے ، سرکاری محکموں اور دیگر مکامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں ، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم سے متعلق ضروری آگاہی دی جائے ، شجرکاری مہم میں این جی اوز اور سول سوسائیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاریسٹ عمرکوٹ زیشان بھنبھرو نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد پودے پاک افواج ، دس ہزار سے زائد سماجی تنظیموں اور تین ہزا ر پودے ڈپٹی کمشنر آفیس ، اسکولوں اور پارکوں میں لگائے گے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکو ٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی ،ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ ،پرنسپل گورمینٹ ڈگری بوائز کالیج عبدالقیوم کنبھراور دیگر موجود تھے ۔