’’ بالوں میں کنگھی پھیریں ،شادی ہو جائے گی‘‘ایسا طاقتورروحانی عمل جو ہر طرح کی رکاوٹوں کو دور کردے گا
شادی ایسا روگ بن گئی ہے کہ ہمارا پورا سماجی نظام بگاڑ کی طرف جانے لگا ہے ۔اسکے کئی اسباب ہیں ۔زیادہ طرح گھرانوں میں بچیوں کی شادیاں تاخیر سے ہونے ،رشتہ بے جوڑ آنے ،رشتہ آجائے تو بیل منڈھے نہیں چڑھتی اور ٹوٹ جاتا ہے،کہیں جہیز کا مسئلہ شادیوں میں رکاوٹ بن جاتا ہے ،تو کہیں خوبصورتی بھی مصیبت بن جاتی ہے ۔روزانہ کسی نہ کسی شکل میں ایسے کیسز دیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔یہ شادی کا روگ ایسا مسئلہ ہے جو کسی ڈاکٹر حکیم کے بس میں نہیں بلکہ اس کے دعا کی ضرورت زیادہ پسند کی جاتی ہے ۔امکان اس بات کا زیادہ ہوتا ہے کہ شادیوں میں جادو ٹونہ اور نظر بد و حسد کی وجہ سے تاخیر ہوجاتی ہے اور اگر ہوجائے تو شادی جلد ٹوٹ بھی جاتی ہے ۔اس کے لئے جہاں تعویذات اور دعاوں سے علاج کرنا احسن کام ہے وہاں میں نے جن خواتین و حضرات کو کنگھے پر دم کرکے دیا ہے اسکی شادی میں حائل بندشیں بھی ٹوٹ گئیں اور دنوں میں اللہ نے اس کے لئے اچھے رشتہ کے اسباب پیدا کردئے ۔شادی کے خواہش مند اس سے بالوں میں کنگھی کرتے ہیں اور ان پر لگائی بندشیں ختم ہوجاتی ہیں۔اس عمل کے لئے ایک دعا ہے جو کنگھی پر کی جاتی ہے ،چونکہ جادو ٹونہ وغیرہ ایسے معاملوں میں سر کے بالوں پر نحس اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے شیطانی قوتیں جڑ پکڑتی ہیں اس لئے دم کیا ہوا یہ کنگھی براہ رست بالوں میں ہی پھیرا جاسکتا ہے ۔ایک صاحب نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ پیر صاحب اگر سر کے بال نہ ہوں تو کنگھا کیسے کیا جائے ؟میں وضاحت کردوں کہ یہ فی سبیل اللہ عمل ہے اور خالصتاً اللہ کی رضا کے لئے ہے تاکہ دکھ و پریشانی سے لوگوں کو نکالا جاسکے تو جن کے سروں پر بال نہیں وہ بھی نیتاً اس عمل سے مستفیض ہوتے ہیں ۔
شادی کے لئے عام طور پر جو وظیفہ پڑھنے کے لئے دیتا ہوں وہ یہ ہے ۔ہر وہ جس کی شادی رکی ہوئی ہو وہ یہ روحانی عمل کرے انشا اللہ اسکی رکاوٹیں دور ہوں گی ۔
نماز عشاء کے بعد دو دو رکعت کر کے 12نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک بار سورہ اخلاص پڑھیں۔ 12نفل پڑھ کر 100مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کے وسیلے سے اللہ تعالٰی کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل ،انکساری،عاجزی سے کم از کم 15منٹ تک اپنے لئے یا اپنی بہن بیٹی کیلئے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ اللہ نے چاہا تو مراد پوری ہوگی ۔( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )