’’ مجھ سے غلطی ہوگئی ہوگی، میں نے پاناما جے آئی ٹی کی بات نہیں کی بلکہ ۔ ۔ ۔‘‘ چوہدری نثار کی تردید کے بعد ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس بول پڑے، وضاحت دیدی

’’ مجھ سے غلطی ہوگئی ہوگی، میں نے پاناما جے آئی ٹی کی بات نہیں کی بلکہ ۔ ۔ ...
’’ مجھ سے غلطی ہوگئی ہوگی، میں نے پاناما جے آئی ٹی کی بات نہیں کی بلکہ ۔ ۔ ۔‘‘ چوہدری نثار کی تردید کے بعد ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس بول پڑے، وضاحت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاناماجے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسروں کی شمولیت کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میں نے پاناما نہیں ،ڈان لیکس جے آئی ٹی کا کہاتھا ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مجھے سے غلطی ہو گئی ہو گی ،تصحیح کی جائے کسی کو مجھ سے زیادہ محبت ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ چیف جسٹس آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ پاناما جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسر سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے منتخب کئے تھے جس پر ترجمان چودھری نثار نے ان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسر عدالت کے حکم پر شامل کئے گئے تھے اس میں وزارت داخلہ کا کوئی رول نہیں تھا۔