حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کافیصلہ
کوئٹہ(آن لائن)وپڈا نے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کر لیاہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا حب ڈیم میں کھدائی کے ذریعے ریزروائر میں جمع ہونے والی مٹی اور پتھر باہر نکالے جائیں گے جس کے بعد 49ہزا رایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی ۔