وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے ہی عمران خان کیساتھ شہباز شریف کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی

وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے ہی عمران خان کیساتھ شہباز شریف کو بھی بڑی خوشخبری ...
وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے ہی عمران خان کیساتھ شہباز شریف کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 22ویں وزیراعظم کا انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت تک صرف 2 ممبران قومی اسمبلی عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد نامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کئے گئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا جس کے دوران ایوان کی دو حصوں میں تقسیم سے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
ہر امیدوار کیلئے قومی اسمبلی ہال میں ایک ایک لابی مختص ہوگی، جو رکن جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے گا اس لابی میں چلا جائے گا جس کے بعد اراکین کی گنتی کے بعد اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار ملک کا نیا وزیراعظم ہوگا۔