جعلی اکاونٹس سے100ارب سے زائد کی منتقلی کے شواہد ملنے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جعلی اکاونٹس میں 44ارب کی منتقلی کے شواہد مل گئے جبکہ جعلی اکاونٹس سے 100ارب سے زائد کی منتقلی کے شواہد ملنے کا بھی امکان ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے ذراع کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ کےخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی اورجعلی اکاونٹس کیس میں منی لانڈرنگ کی دفعہ شامل کی جائےگی۔بتا یا گیا ہے کہ انور مجید اور اس کے بیٹے کو آج شام کراچی منتقل کردیا جائے گا ،ملزموں کو کل کراچی کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈلیا جائے گا ۔