A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مراد علی شاہ کووزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مراد علی شاہ کووزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

Aug 16, 2018 | 18:15:PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارک باد ے دی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے قائد ایوان کے انتخاب میں کامیاب ہونے پر سید مراد علی شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے مراد علی شاہ عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے،گزشتہ دورکی طرح اس بار بھی سندھ خدمت اور ترقی میں آگے ہوگا،شہری ودیہاتی علاقوں میں بلاامتیازترقیاتی عمل کو تیزتر کریں گے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کی خدمت کی تبھی تو وہ ہمیں مسلسل چھٹی بار منتخب کر رہے ہیں ،امید ہے مراد علی شاہ سندھ کے عوام کی ڈٹ کر خدمت کریں گے۔

یاد رہے آج ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب میںپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمراد علی شاہ نے 97ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے شہریار مہرنے61 ووٹ لیے۔مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے 27ویں وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں