”میں یہ کورس نہیں کر سکتا “سرفراز احمد نے عید الاضحی پر مصروفیت کے باعث اہم کورس کرنے سے معذرت کر لی

”میں یہ کورس نہیں کر سکتا “سرفراز احمد نے عید الاضحی پر مصروفیت کے باعث اہم ...
”میں یہ کورس نہیں کر سکتا “سرفراز احمد نے عید الاضحی پر مصروفیت کے باعث اہم کورس کرنے سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کوچنگ کورس کرنے سے انکار کر دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی اکیڈمی میں لیول ون کوچنگ کورس کرنے کی پیشکش کی لیکن سرفراز احمد نے عید اور پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی۔کوچنگ کے لیے لیول ون ابتدائی کورس ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اکیڈمی میں تین دن بعد لیول ون کوچنگ کورس شروع ہورہا ہے۔ پی سی بی کے ایک افسر نے سر فراز احمد کو کورس کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ چار دن کے کورس میں آپ کو دو دن شرکت کر نے کے بعد سرٹیفکیٹ مل جائے گاتاہم انہوں نے معذرت کر لی ۔ سرفراز احمد کورس کرنے میں دلچسپی تو رکھتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ فضل محمود ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر کراچی جانا ہے جہاں ان کی عید کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مصروفیات ہیں۔

مزید :

کھیل -