وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلز پارٹی کے فیصلوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا :شہباز شریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لئے پیپلز پارٹی کے فیصلوں پر تبصرہ نہیں کر نا چاہتا ،اپوزیشن کے طے شدہ فیصلوں پر کاربند ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے طے شدہ فیصلے پر کار بند ہیں ۔ ہم نے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کو ووٹ دیئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے ایم ایم اے کے اسعد محمود کو ووٹ دیئے ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت عظمیٰ کے لئے پیپلز پارٹی کے فیصلوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔