نواز شریف پر بادشاہت کا طعنہ مارنے والے نعیم الحق نے عمران خان کو ہی بادشا ہ کہہ دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں تحریک انصاف انہیں بادشاہ کا طعنہ مارتی تھی ،چیئر مین تحریک انصا ف کوئی بار نواز شریف کو بادشاہ اور ان کی کابینہ کو درباری کہہ کر پکارتے تھے لیکن اب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ہی عمران خان کو بادشاہ کہہ دیا ۔
تفصیل کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخواہ کے گورنر کے عہدے کے لیے شاہ فرمان کے نام کی منظور ی دی تو نعیم الحق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”شاہ کا فرمان ہے کہ شا ہ فرمان صوبہ خیبر پختونخواہ کا گورنر ہو گا“۔
“Shah ka Farman” hai ke Shah Farman Suba e Khyber Pukhtukhwa ka Governor hoga........
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) August 16, 2018