صحافی نے زرداری صاحب کو یہ بات یاد کروا دی اس لئے شہبازشریف کو ووٹ نہیں دے رہے ، پیپلزپارٹی کے فیصلے کی ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک نامور اینکر کی جانب سے آصف زرداری کو توجہ دلانے پر کہ ماضی میں شہبازشریف آصف زرداری کو کیا کہتے رہے ہیں؟پیپلز پارٹی نے کل وزارت عظمیٰ کی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی شاکر سولنگی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان کی جانب سے پہلے کہا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار کا فیصلہ مسلم لیگ ن کرے گی لیکن جب مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کردیاگیا تو ایک نامور اینکر نے آصف زرداری کی توجہ اس جانب دلائی کہ شہبازشریف ماضی میں ان کے بارے میں کیا کہتے رہے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیااور وہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی نہیں آئیں گے ۔وزیر اعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار شہبازشریف کو ووٹ نہیں دیگی اورنہ ہی وزارت عظمیٰ کی ووٹنگ میں حصہ لے گی ۔