A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

گورنر خیبر پختونخواہ نامزد ہونے کے بعد شاہ فرمان نے ایسا زبر دست اعلان کردیا کہ عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

گورنر خیبر پختونخواہ نامزد ہونے کے بعد شاہ فرمان نے ایسا زبر دست اعلان کردیا کہ عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

Aug 16, 2018 | 19:37:PM

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں اجلاس کے بعد شاہ فرمان کوگورنر خیبر پختونخوا نامزد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے گورنرنامزدکرنے پرشکرگزارہوں، عمران خان نے جوذمہ داری دی اس پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہاو¿س استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ میں گورنرہاؤس استعمال نہیں کروں گا،گورنرہاؤس کے قریب واقع 2مقامات کے استعمال سے متعلق پارٹی فیصلہ کر ے گی،ایک مقصدکیلئے کوشش کی،اسی مقصد کے لئے آئندہ بھی محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے ،پاکستان کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں سب کے سامنے ہیں ،قبائلی عوام 20سال سے مشکلات کا شکارہیں،قبائلی علاقوں کوخیبرپختونخواکے برابرترقی دلائیں گے،فاٹاکیلئے پہلے ہی ایک اچھاپیکیج موجودہ، عوام کوٹیکس میں چھوٹ مہیاکریں گے،فاٹاکے قدرتی وسائل پروہاں کے عوام کوحق دیں گے،فاٹاکےعوام کو اوروہاں زراعت کوترقی دینگے۔

مزیدخبریں