پاکستان سے ایک اور گیس و تیل کا ذخیرہ دریافت ،یہ کس علاقے میں ہے ؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں سانگھڑ کے قریب گیس کاایک ذخیرہ دریافت ہو گیاجبکہ کنویں سے تیل بھی برآمد ہوگا۔تیل و گیس انڈسٹری ذرائع کے مطابق سانگھر کے قریب ایک اور تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا جس کی کامیابی کا اعلان چند دن میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ایک نیا ذخیرہ ہے جس کے قریب کوئی مزید کنواں موجود نہیںہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق کنویں سے 20 ملین مکعب فٹ گیس اور 150 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا امکان ہے۔