تحریک انصاف کے بابر موسیٰ خیل ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ،36ووٹ حاصل کئے
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سردار بابر موسیٰ خیل 36ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ۔
دنیا نیوز کے مطابق سرداربابر موسیٰ خیل کے مقابلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے احمد نواز کو شکست ہوئی اور وہ صرف 21ووٹ حاصل کر سکے ۔ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی کے انتخاب میں کل 58ووٹ کاسٹ کئے گئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا ۔
واضح رہے کہ بابر موسیٰ خیل تحریک انصاف ، بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تھے ۔