خاتون کی شادی کروانے میں ناکامی پر کمپنی کو 18 لاکھ روپے جرمانہ کیونکہ۔۔۔

خاتون کی شادی کروانے میں ناکامی پر کمپنی کو 18 لاکھ روپے جرمانہ کیونکہ۔۔۔
خاتون کی شادی کروانے میں ناکامی پر کمپنی کو 18 لاکھ روپے جرمانہ کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) ماضی میں لوگ قابل بھروسہ عزیزوں دوستوں کے توسط سے رشتہ تلاش کیا کرتے تھے مگر آج کل کے جدید زمانے میں طو ر طریقے بالکل بدل گئے ہیں۔ کوئی انٹرنیٹ کے ذریعے شریک حیات کی تلاش میں ہے تو کوئی شادی دفتروں کا سہارا لیتا ہے۔ اب تو اس کام کے لئے بڑی بڑی کمپنیاں اور ایجنسیاں بھی میدان میں ہیں جو بھاری فیسیں وصول کر کے من پسند رشتے فراہم کرنے کے دعوے کرتی ہیں، لیکن ان کے دعوے اکثر جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔ برطانوی خاتون ٹریزا برکی کی بدقسمتی تھی کہ انہیں بھی ایک ایسی ہی دھوکے باز کمپنی سے واسطہ پڑ گیا۔ اس کمپنی نے بہترین رشتہ کروانے کے چکر میں ٹریزا سے بھاری رقم ہتھیا لی، مگر وہ بھی بہت باہمت نکلیں کہ اس دھوکے باز کمپنی کو عدالت میں لے گئیں اور اپنی ساری رقم بمعہ ہرجانے کے نکلوا لی۔


میل آن لائن کے مطابق ٹریزا نے معروف ڈیٹنگ ایجنسی ”سیونٹی تھرٹی“ کو 12600 پاﺅنڈ (تقریباً 18 لاکھ پاکستانی روپے) ادا کئے تھے جس کے بدلے ڈیٹنگ ایجنسی کی جانب سے انہیں ان کے خوابوں کے شہزادے سے ملوانے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ ٹریزا کا کہنا ہے کہ ڈیٹنگ ایجنسی کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ صرف دنیاکے بہترین کنوارے رشتے فراہم کرتے ہیں اور ان کی ملاقات ایسے مردوں سے کروائی جائے گی جن سے ملاقات کے لئے خواتین خواب دیکھتی ہیں، مگر یہ سب فریب کاری ثابت ہوئی۔


ٹریز نے رو پیٹ کر بیٹھ رہنے کی بجائے عدالت کا رخ کیا اور جب اس مقدمے کی سماعت ہوئی تو ڈیٹنگ ایجنسی کو دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ جج رچرڈ پارکس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ”سیونٹی تھرٹی“نے ٹریزا سے دھوکہ بازی کی ہے لہٰذا انہیں ان کی رقم واپس کی جائے جبکہ ان کی ذہنی پریشانی کے عوض ہرجانے کے طور پر بھی رقم ادا کی جائے۔ عدالت کی جانب سے ڈیٹنگ ایجنسی کو ٹریزامے کے 12600 پاﺅنڈ واپس کرنے کے علاوہ مزید 500 پاﺅنڈ بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔